پی ٹی آئی کی خاتون ٹائون ممبر کی شوہر پر فائرنگ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن نے شوہر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے فقیرآباد میں پی ٹی آئی کی خاتون ٹاؤن ممبر نازک بی بی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہرفائدہ خان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا تاہم محلے والوں نے فوری طور پر اسے قریبی اسپتال پہنچایا۔پولیس کے مطابق ملزمہ فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔