نیب نے سب کو عذاب میں ڈال رکھا ہے-سپریم کورٹ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے وزارت اطلاعات سندھ کے سیکشن آ فیسر سارنگ لطیف کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیب کے دہرے معیار پر بھی سوال اٹھایا،جسٹس گلزار نے ریمارکس میں کہا کہ ہم تو سمجھتے ہیں یہ ساری نیب کی ملی بھگت ہے، نیب کچھ کرنا نہیں چاہتا تو مت کرے، کرنا کچھ نہیں لیکن نیب نے سب کو عذاب میں ڈال رکھا ہے۔ عدالت نے ملزم سارنگ لطیف کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔