انڈونیشیا میں صحافیوں کا سعودی سفارت خانے پر مظاہرہ
جکارتہ (امت نیوز) انڈونیشیا کے دارالحکومت میں صحافیوں نے سعودی سفارت خانے پر منگل کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔منگل کو سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی انڈونیشیا میں تھے اور انہوں نے حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں ۔استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی کی ہلاکت کے سعودی اعتراف پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے خشوگی کے حق میں نعروں والے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔