صحافیوں کی عالمی تنظیم نے سفارتی استثنیٰ کے خاتمے کی مہم شروع کردی

0

اقوام متحدہ (امت نیوز) صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد دنیا بھر میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی عالمی مہم شروع کردی ہے۔ دنیا کے 134ممالک کے 60لاکھ سے زائد صحافیوں کی عالمی تنظیم کی مہم کا مقصد صحافیوں کے قتل اور حقوق کی خلاف ورزی پر سفارت کاروں کو حاصل استثنیٰ ختم کرانا ہے۔آئی ایف جے کا اجلاس گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا، جس میں پاکستان، روس، یونان، پیرو، اٹلی اور تیونس سمیت 15ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ آئی ایف جے کے سربراہ انتھونی بلانگر نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ صحافتی اداروں کے کارکنان کے حقوق کو تحفظ فراہم کرے۔ مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو دنیا بھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے اور وہ اس ضمن میں قتل کی کسی نئی واردات کے بعد فعالیت کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ۔انتھونی بلانگر نے کہا کہ اس ضمن میں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رکن ممالک کو متحرک کریں گے، تاکہ اس معاملے کو عالمی قوانین کا حصہ بنا دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More