پگڑی کے دکانداروں اور فلیٹ مالکان کا احتجاج۔پتلا نذر آتش

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈول (پگڑی) کے دکانداروں اور فلیٹ مالکان کو اولڈ بلڈنگ مافیا سے تحفظ نہ ملا اور غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری رہا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ہرجانے کے نوٹسوں اور دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں۔یہ اعلان پاکستان چوک پر آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اور گڈ وِل ٹینینٹس ریلیف کمیٹی کے مظاہرے میں مقررین نے کیا۔مظاہرے میں خواتین نے بھی شرکت کی۔مظاہرین نے اولڈ بلڈنگ مافیا کا علامتی پتلا بھی نذر آتش کیا۔اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد ،یونس بارائی، تاجر رہنمائوں عثمان شریف ، نوید احمد، حاکم خان، امین الدین، شاہد پراچہ، اویس اجمیری و دیگر نے مطالبہ کیا کہ حکومت درجنوں بلڈنگیں راتوں رات خریدنے والوں کی دولت کے ذرائع کی چھان بین کرے۔خریدی گئی عمارتوں کی قیمتوں کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے۔محمود حامد نے کہا جو لوگ 70 سال سے گڈوِل پر بیٹھے ہیں۔ان کو راتوں رات بے دخل کرنا کہاں کا انصاف ہے۔پرامن تاجروں اور عوام کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More