ووٹ ڈالنے سے روکنے پر زرداری کیخلاف شکایات

0

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیخلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو پی ایس 72 بدین سے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لے لیا اور متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن کو ملنے والی شکایت کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More