کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی فکسنگ کے الزامات

0

لاہور (امت نیوز)سابق اولیمپئن شہناز شیخ نے ایشین ہاکی چیمینزٹرافی میں بھارت اور ملائیشیا کا میچ فکس ہونے کے خدشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی رات شیڈول انڈیا ،ملائیشیا میچ فکس معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ دیکھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا، میری اس بات کی تائید میچ کے دوران کمنٹیٹر بھی کر رہا تھا کہ بھارت سپرٹ کے ساتھ نہیں کھیل رہا۔میچ کے دوران ملائشیا نے 40فیصد جبکہ بھارت نے 60فیصد بال کنٹرول کے باوجود گول سکور نہ کیا،بھارتی ٹیم 22مرتبہ ملائیشیا کے گول ایریا میں داخل ہوئی لیکن گول سکور نہ کرسکی جبکہ ملائیشیا 7 مرتبہ انڈین اٹیک سرکل میں داخل ہوسکا۔کھیل کے اس قدر فرق کے باوجود اور شماریات کا موازنہ کرنے سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت اور ملائیشیا پر یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ دونوں ٹیمیں جان بوجھ کر ایسا کھیلتی ہیں، میری رائے میں یہ سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے۔ سلطان قابوس سپورٹس کمپلیکس مسقط میں جاری پانچویں ایشین ہاکی چیمینزٹرافی میں انڈیا اور ملائشیا کے مابین کھیلا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More