اسپین کا ورلڈ کراٹے ایونٹ کیلئے پاکستان کو ویزہ دینے سے انکار
میڈرڈ (امت نیوز)اسپین نے ورلڈ چمپئن شپ کے لئے پاکستان کراٹے ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ میڈرڈ میں 6 نومبر سے ورلڈ سئنیر کراٹے چمپئن شپ ہورہی ہے جو کہ 2020 اولمپکس کا کوالیفائنگ راوٴنڈ بھی ہے، اس ایونٹ کے لئے 4 رکنی قومی ٹیم نصیر احمد، کلثوم ، نرگس اور کوچ شاہ محمد نے اسپین کی ایمبیسی میں ویزہ کے لئے درخواست جمع کروائی تھی جو کہ مسترد کردی گئی ہے۔ ان کے ساتھ کوچنگ کورس میں شرکت کے خواہشمند بابر اقبال اور محمد کاشف کو بھی ویزہ دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسپین کی جانب سے اس سلوک پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی پہچان بننے والے میڈلسٹس کو عالمی ایونٹ میں شرکت سے محروم رکھے جانے کا نوٹس لینا چاہیے۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگیر نے بتایا کہ نصیر احمد کو آئی او سی نے اسکالرشپ دے رکھی ہے۔