چہلم شہدائے کربلا پرکراچی سمیت24اضلاع میں ڈبل سواری بند
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چہلم شہدا ئےکربلا کے موقع پرکراچی سمیت صوبے کے 24 اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی۔ ۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 22 گھنٹے جبکہ خیرپور میں 6دن اور بعض اضلاع میں دو دن تک پابندی برقرار رہے گی ۔نوٹیفکیشن میں حیدرآباد ضلع یا شہر میں پابندی کا ذکر نہیں ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں بھی پابندی کا اطلاق ہوگا۔ کراچی کے 6اضلاع میں 30اکتوبر رات 12بجے سے 31اکتوبر رات10بجے تک ضلع خیرپور میں28اکتوبر سے 2نومبر یعنی 6دن تک ڈبل سواری بند رہے گی ۔ دادو میں 29سے 31اکتوبر (تین دن)۔ سانگھڑ میں 30اکتوبر صبح 8بجے سے 31اکتوبر رات 12بجے ، سکھر میں 29اکتوبر صبح 8بجے سے 30اکتوبر رات 12بجے ، جیکب آباد میں 29اکتوبر صبح 8 بجے سے 30اکتوبر رات 12بجے کشمور میں 29اکتوبر صبح 7بجے سے 30اکتوبر رات 9بجے قمبر شہداد کوٹ میں30 اکتوبر صبح 8بجے سے رات 12بجے، شکارپور میں 30اکتوبر صبح 10بجے سے رات 10بجے ، لاڑکانہ میں 30اکتوبر صبح 7بجے سے رات 10بجے میرپور خاص میں 29اکتوبر صبح 8 سے 30اکتوبر رات 10بجے تک، بینظیر آباد میں 30اکتوبر صبح 8سے رات 2بجے ، سجاول میں 30اکتوبر کورات گئے تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی ۔