ڈیم مخالف مارچ کے شرکا کا گورنر ہاؤس پر مظاہرہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )دریائے سندھ پر ڈیموںکی تعمیر کیخلاف سندھ عوامی احتجاجی مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہواکراچی پہنچ گیا فشرفوک فورم کے چیئرمین محمدعلی شاہ ۔گلاب شاہ ۔طالب کچھی،۔محمد ملاح ۔انب گوپانگ ودیگر کی قیادت میں مارچ کے شرکا گورا قبرستان سے گورنر ہاؤس پہنچےاور مظاہرہ کیا ۔شرکا نے ڈیم مخالف بینراور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر محمدعلی شاہ نے اعلان کیا کہ جنوری میں اسلام آباد تک مارچ کرینگے۔