7ہزار گاڑیوں سے 30لاکھ ٹیکس و جرمانہ وصول

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سندھ بھر میں 11روزہ مہم کے پہلے 2دنوں کے دوران مجموعی طور پر 7ہزار گاڑیوں کے مالکان سے 30 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرلیا۔صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی جی ایکسائز شبیر احمد شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ دو دن میں کراچی میں 3985۔ حیدرآباد 1021۔ سکھر 500۔لاڑکانہ 300۔میر پور خاص 300 اور بینظیرآباد میں 500گاڑیوں کو چیک کیا گیا اس دوران نادہندہ گاڑیوں کےمالکان سے 30لاکھ روپے سے زائد ٹیکساور جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ 158گاڑیاں تحویل میں لی گئیں اور 563گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے گئے گئے۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائزعبدالرحیم شیخ ۔ڈی جیز شبیر احمد شیخ، شعیب احمد صدیقی ڈائریکٹر ایڈمن سید سبطین بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے مہم کو مزید تیز کرنے کرنے کی ہدایت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More