ایل این جی اسکینڈل پھراوپن-شاہدخاقان کی طلبی کا فیصلہ
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے ایل این جی اسیکنڈل پھر سے کھول دیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے،نیب راولپنڈی نے ایل این جی سکینڈل کی دوبارہ انکوئری شروع کر دی ہے ، وزارت پیٹرولیم کے سابق افسران کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب نے متعلقہ وزارتوں سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا جس کیلئے وزارت پٹرولیم کو خط لکھ دیا گیا۔ اس سے قبل نیب کراچی نے کیس بند کر دیا تھا۔