العزیزیہ ریفرنس میں حتمی بیان موخرکرنے کا نیب فیصلہ

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)نیب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےخلاف العزیزیہ ریفرنس میں فی الحال حتمی بیان نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ کی ایک ساتھ دو سماعتیں ہورہی ہیں اور پراسیکیوشن کا کام مکمل ہوچکاہے، جب تک دونوں ریفرنسز پر سماعت مکمل نہیں ہوجاتی تب تک حتمی بیان نہیں دیاجائے گااور اس دوران نئے شواہد ملے تو انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا جائےگا۔نیب کا مؤقف ہے کہ حتمی بیان استغاثہ کی طرف سے شواہد مکمل ہونے پر دیا جاتاہے،عدالت ہمیں مجبور نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ عدالت نے نیب سے حتمی بیان دینے کا کہا تھا تاکہ ملزم کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے تاہم اب نیب کی جانب سے بیان نہ دینے پر عدالت نے فلیگ شپ میں واجد ضیاء اور نیب کے تفتیشی افسر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔احتساب عدالت نے نیب کے حتمی بیان کا فیصلہ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کی وجہ سے کیا اور عدالت اس معاملے پر تحریری حکم بھی جاری کرے گی۔ دریں اثناء احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی واجد ضیاء پر جرح جاری رہی جس میں واجد ضیاء کا کہناتھاکہ حسن نواز سے فنانشل سٹیٹمنٹ کے بارے میں پوچھا تھا، حسن نواز نے کہاکہ فنانشل سٹیٹمنٹ ان کے اکاؤنٹنٹ نے تیار کیں،حسن نواز نے کہا کہ فنانشل سٹیٹمنٹ پوری طرح نہیں پڑھی،کوئنٹ پنڈگٹن کی فنانشل سٹیٹمنٹ کس نے تیار کی یہ حسن نواز سے نہیں پوچھا،حسن نواز سے نہیں پوچھا کہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ کی فنانشل سڑیٹمنٹ تیار کرنے والا اکائنٹنٹ کون تھا، ان کے کسی اکاؤنٹنٹ کو شامل تفتیش نہیں کیا ،حسن نواز نے کہا کہ کیپیٹل ایف زیڈ ای کیلئے رقم کا انتظام بھی انہوں نے کیا ،حسن نواز کے مطابق یہی رقم بعد میں کوئنٹ پنڈگٹن کو دی گئی۔نواز شریف کا کیپیٹل ایف زیڈ ای سے تعلق معلوم کرنے کیلئے یواے ای میں جافزا سے رابطہ کیا تھا،وہاں سے ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی کہ نواز شریف کیپیٹل ایف زیڈ ای کے مالک ہیں سابق وزیر اعظم کی عدالت پیشی کے موقع پرجاوید ہاشمی ، سابق وزراء مریم اورنگزیب، پرویز رشید،طاہرہ اورنگزیب،چوہدری تنویر،ملک ابرار اور دیگر بھی احاطہ عدالت میں موجودتھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More