بھارتی کرکٹر شیر دل ٹھاکر کی فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا میں شرکت مشکوک

0

ممبئی (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بالر شیر دل ٹھاکر کی فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ ٹھاکر ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، توقع ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں مزید سات سے آٹھ ہفتے لگیں گے۔ جبکہ اسی دوران بھارت اور آسٹریلیا کی سیریز شروع ہو جائے گی، جس کے باعث وہ اس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More