بھارت کے اومیش یادوو دنیا کے دوسرے ’’مہنگے ترین‘‘ بالر بن گئے
وشاکھاپٹنم (این این آئی) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بالر اومیش یادوو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے ایک اسپیل میں زیادہ مرتبہ 70 سے زائد رنز کھانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بالر بن گئے، انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 10 اوورز میں 78 رنز پڑے، یہ 12واں موقع ہے کہ یاداو کو ایک میچ میں 70 سے زائد رنز پڑے ہوں، اس فہرست میں سری لنکن بائولر لاستھ مالنگا سرفہرست ہیں، جنہوں نے 17 بار اننگز میں 70 سے زائد رنزیں کھائی ہیں۔ حیران کن طور پر بھارت کے متعدد فاسٹ بالر ماضی میں 100 سے زائد رنز بھی دے چکے ہیں۔ ناقص بالنگ اور مردار پچز کی وجہ سے بھارت کے بے شمار بالر کیریئر میں ناکامی سے دوچار ہوئے، جن میں ردرپرتاب سنگھ، بالاجی، اجیت اگڑکر اور عرفان پٹھان سمیت دیگر شامل ہیں۔