بنی گالہ میں ریگولرائزیشن کیلئے کروڑوں کی اراضی ہزاروں میں الاٹ
اسلام آباد (نمائندہ ا مت)سی ڈی اے نے بنی گالہ کے 800گھروں کو مستقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کردیاگیا ہے ،کروڑوں روپے کی اراضی ہزاروں میں الاٹ کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے فی گز30روپے سے 100روپے زمین دی جارہی ہے ،جبکہ بنی گالہ میں فی مرلہ 5لاکھ سے زیادہ فروخت کیاجارہاہے ،باخبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گھرکوجائزبنانے کیلئے بنی گالہ میں سی ڈی اے کی چاندی شروع ہوگئی ،سی ڈی اے کے شعبہ اربن پلاننگ میں بنی گالہ کے8سوگھروں کوریگولائزکرنے کیلئے پلان شروع کردیاہے ،نقشہ جات سمیت لے آوٴٹ پلان کی بھی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ سی ڈی اے کی طرف سے بنی گالہ میں بنائے گئے ان غیرقانونی گھروں کی مالیت اربوں روپے میں بنتی ہے ،جبکہ سی ڈی اے اپنے ہی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے قومی خزانے کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کیلئے کوشاں ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ بنی گالہ میں فی گزمربع میٹراس وقت 250 روپے ہے کیونکہ اس وقت بنی گالہ کے اطراف میں بھی 5لاکھ روپے مرلہ فروخت کی جارہی ہے اوراگرسرکاری ریٹ کے حساب سے ہی اس جگہ کوفروخت کیاجائے تو50لاکھ روپے کنال کے حساب سے بنتی ہے ۔جبکہ بنی گالہ میں سی ڈی اے کی طرف سے جن گھروں کوبڑی سفارشوں کی بنیادوں پرریگولائزکردیاہے ان کی مالیت فی کنال 80 ہزار روپے لگائی جارہی ہے جس سے قومی خزانے کونقصان پہنچا کرعزیزواقارب سمیت سیاسی اقابرین کواربوں کافائدہ پہنچانے کاانکشاف ہواہے۔