گاڑیوں کی ہیڈ-بیک لائٹ درست نہ ہونے پر سخت کارروائی کا انتباہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کی ہیڈ اور بیک لائٹ درست نہ ہونے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیدیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل، کار ، بس اور دیگر گاڑیوں کے مالکان کو خبر دار کیا ہے کہ وہ 11نومبر 2018 سے قبل اپنی گاڑیوں کی ہیڈ اور بیک لائٹ درست کر والیں اور نمبر پلیٹ واضح اور صاف حالت میں نصب کریں۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے اور یجنل نمبر پلیٹ کسی وجہ سے آپ کو نہیں مل سکی تو محکمےکا جاری کردہ لیٹر دوران سفر اپنے ہمرا رکھیں۔ ٹریفک ترجمان کے مطابق گاڑی مالکان سے التماس ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے ان ہدایات پر عمل کریں، بصورت دیگر ٹریفک پولیس 12نومبر سے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔