خواتین سے زیادتی کے مجرم کو 87سال قیدکی سزا
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو ساڑھے 87 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ملتان میں 2016 میں تھانہ بہاؤ الدین زکریا اور تھانہ شاہ رکن عالم میں بشیر احمد نامی شخص کے خلاف 2خواتین سے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا گیا۔ خواتین نے الزام عائد کیا تھا کہ بشیر احمدنے سوشل میڈیا کے ذریعے ملازمت کا جھانسہ دیا اور انٹرویو کیلئے بلاکر ان سے زیادتی کی۔خواتین کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید احمد مختار نے مجرم بشیر احمد کو مجموعی طور پر ساڑھے 87برس قید کی سزا کا حکم سنایا۔