امارات بھی پاکستان میں ریفائنری-ایل این جی ٹرمینل لگانے کا خواہاں

0

اسلام آباد (امت نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان میں آئل ریفائنری اور ایل این جی ٹرمینل لگانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔پاکستان کا دورہ کرنے والے متحدہ عرب امارات کے وفدسے بھی ادھار تیل فراہمی پر بات کی گئی ہے تاہم طریقہ کار پر بعد میں طے کیا جائے گا۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سلطان الجابر نے ملاقات کی،اس موقع پر تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ امارات کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More