فاروق ستار نے پارٹی سے بغاوت کر دی۔22رکنی کمیٹی قائم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر فاروق ستار نےمتحدہ قومی موومنٹ کو تنظیمی بحران سے نکالنے کےلئے 22 رکنی کمیٹی بنانےاور انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی پر چند افراد کی اجارہ داری ہے۔قابض افراد خود کسی قابل نہیں ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے 2018 ء کے الیکشن میں پیسے والے خاندانوں کو پارٹی ٹکٹ دیے گئے۔کمیٹی میں مزید نام شامل کیے جائیں گے۔معلوم ہے بہادر آباد والے تاویلیں دیں گے۔خالد مقبول نےپارٹی میں آمریت ختم ہونے کا دعویٰ کیا تھا ، 15 جون کو میری واپسی کے بعد بھی پوری رابطہ کمیٹی سے مشاورت نہیں کی جاتی تھی اور رابطہ کمیٹی میں چند افراد کی اجارہ داری ہے۔فیصلوں میں شامل نہ کیے جانے پرکئی ارکان رابطہ کمیٹی سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ میں عام انتخابات میں شکست کے بعد ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہیں۔اس سے قبلفاروق ستار پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش کادعویٰ بھی کر چکے ہیں۔