لسانی سیاست کرنیوالی جماعت نے مارٹن کواٹرز کا مسئلہ الجھا دیا- حافظ نعیم
کراچی ( پ ر)امیر جماعت اسلامی کراچی، حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کواٹرز کے مکینوں کے مالکانہ حقوق کا معاملہ لسانی نہیں بلکہ خالصتا انسانی حقوق کا معاملا ہے اور جماعت اسلامی اس معاملے میں بلا تفریق رنگ ونسل اور مذہب کواٹرز کے مکینوں کے حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسانی سیاست کرنے والی جماعت کی وجہ سے یہ مسئلہ آج تک حل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کواٹرز کے مکینوں کے مالکا حقوق دیے جائیں ۔