تنظیم اسلامی کے تحت ریاست مدینہ سیمینار
کراچی(پ ر) تنظیم کی ریاست مدینہ مہم کے تحت ایک سیمنار ایوان اقبال میں منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما شجاع الدین شیخ نے کہا کہ ریاست مدینہ مہم کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ عوام اور خاص طور پر حکمرانوں کو باور کرایا جائے کہ ریاست مدینہ کے حقیقی خدوخال کیا تھے۔ ناظم نشروا شاعت ایوب بیگ مرزا نے کہا کہ جہاں سے بھی نفاذ اسلام کی صدابلند ہوگی تو ہم اس کی حمایت اور تعاون کریں گے۔ عبدالروف فارقی نے کہا کہ تنظیم اسلامی ریاست مدینہ مہم شروع کرکے فرض کفایہ ادا کررہی ہے۔