چیف جسٹس سے ڈاکٹر سیمی جمالی کی ملاقات -ڈیم کیلئے چیک پیش
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر سیمی جمالی اور دیگر افسران نے ملاقات کی اور 53 لاکھ 50 ہزار کا چیک ڈیم فنڈ کے لئے چیف جسٹس کو پیش کیا۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے کو بتایا کہ مریضوں کو فوری طبی امداد اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مریضوں کی شکایات اور صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے۔