اہلحدیث رہنما مولانا محمود عباس بیت اللہ میں انتقال کرگئے-رہنمائوں کی تعزیت
کراچی(امت نیوز)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ مولانا میاں محمود عباس حالت احرام میں بیت اللہ میں انتقال کرگئے۔ ان کی تدفین مکے میں کی گئی۔ترجمان کے مطابق مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ کل پتوکی میں سینیٹر ساجد میر پڑھائیں گے۔دریں اثنا مفتی یوسف قصوری، ابراہیم طارق، عامر نجیب و دیگر رہنمائوں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔