بھارتی مظالم کیخلاف یونیورسٹی روڈ پر مظاہرہ-ترنگا نذر آتش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت الدعوة کراچی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور غاصبانہ قبضے کے 71سال مکمل ہونے پر یونیورسٹی روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔شرکاء نے ترنگے نذر آتش کرتے ہوئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔کشمیری شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے صدر مفتی محمد یوسف کشمیری نے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 71برس کے دوران ہزاروں کشمیریوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق ہونے کے ناطے کشمیریوں کو بھارتی کے انسانیت سوز مظالم سے نجات دلائے۔پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔مظاہرے سے راشد علی، شاہد محمود اور حافظ محمد امجد نے بھی خطاب کیا۔