غربت کی ماری تھری خاتون بچے سمیت کنویں میں کود گئی

0

مٹھی (نمائندہ امت) تھرپار کر میں غربت سے تنگ خاتون شوہر سے ناراض ہو کر بچے سمیت کنویں میں کود گئی۔ جس کی لاش نکال لی گئی۔ جبکہ مٹھی میں موبائل خریدنے کیلئے رقم نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو پھندا لگا لیا۔ 2 ماہ میں خود کشی کے 71 واقعات پیش آ چکے۔ تفصیلات کے مطابق تھرمیں بھوک افلاس بیروزگاری کے باعث لوگوں کی قوت برداشت جواب دینے لگی ہے۔ جس کے باعث خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے۔ پاس ہی دل دہلا دینے والا واقعہ چیلہار کے گاؤں فلہڑیا میں پیش آیا، جہاں فاقوں سے تنگ نیبو زوجہ نگجی بھیل نے شوہر سے ناراض ہوکر اپنے معصوم بچے سمیت کنویں میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع پر پولیس اور علاقہ مکینوں نے لاشیں نکال کر قانونی کارروائی کر کے ورثا کے حوالے کردیں۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ غربت کے باعث ان کے گھر آئے روز لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ دوسری جانب مٹھی کے نواحی گاؤں لکمیار کے 17 سالہ نوجوان سباش ولد ہریش میگھواڑ نے باپ سے موبائل کیلئے پیسے مانگے نہ ملنے پر درخت سے جھول کر موت کو گلے لگا لیا۔ تھر میں دو ماہ میں 71سے زائد خودکشی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں مگر حکومت خاموش ہے ۔ تھر میں سماجی تنظیمیں اور حکومت سندھ صرف نمود و نمائش کیلئے کام کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More