ای سی ایل پر نام ڈالنے کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ای سی ایل پرنام ڈالنےکےلیےکابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ براہ راست ای سی ایل سےمتعلق کیس کابینہ کوبھجوائےگی۔تفصیلات کےمطاق وزیراعظم عمران خان نےای سی ایل میں نام ڈالنے کےلیےسابقہ دورحکومت میں بنائی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم کردی ہےاب کابینہ کی منظوری سےہی نام ای سی ایل پرڈالےجاسکیں گے،اس حوالےسےفیصلےکی توثیق وفاقی کابینہ کرچکی ہے۔کمیٹی ختم کرنےکےبعدوزیرداخلہ کاسیکیورٹی اداروں کی طرف سےسفارش کردہ نام، کالعدم تنظیموں کےکارکنوں اوردہشت گردوں کےنام ای سی ایل میں ڈالنےکااختیاربھی ختم کردیاگیاہے۔