بلین ٹری سونامی کے دوران ماحول دشمن درخت لگائے جانے کا انکشاف

0

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے دوران ماحول دشمن درخت لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔صوبائی حکومت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے نشاندہی کہ صوبے میں بلین ٹری منصوبے کے دوران ماحول دشمن درخت لگائے گئے ہیں جو ماحول کو خوشگوار بنانے کے بجائے نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔اپوزیشن ارکان سردار حسین بابک اور عنایت اللہ خان و دیگر نے کہا کہ جن علاقوں میں پانی کی پہلے سے قلت تھی وہاں یوکلپٹس کے درخت لگائے گئے ہیں جو ماحول پر خطرناک اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ زیر زمین پانی ختم ہورہا ہے۔وزیر بلدیات شہرام خان نے اپوزیشن کی نشاندہی پر نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سوات کے پہاڑوں پر بھی بڑی تعداد میں یوکلپٹس لگائے گئے ہیں محکمہ جنگلات کے حکام نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More