مقدمہ درج نہ ہونے پر اشتعال

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساحلی آبادیوں کے تیل سے متاثر ہونے کا مقدمہ ابھی تک ماڑی پور تھانے میں درج نہیں کیا گیا۔متاثرہ آبادیوں کے مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقہ معززین مقدمے کے اندراج کیلئے تھانے گئے لیکن انہیں یہ کہہ کر بھگا دیا گیا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ داد رسی نہ ہونے پر علاقے میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ متاثرین نے کراچی پولیس چیف سے اپیل کی اس واقعے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں اس لئے اس معاملے کو تخریب کاری کے زمرے میں لایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More