بھارتی آرمی چیف نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ-پاکستان کو گیڈربھبکی

0

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کشمیر پر قبضے کے 71 سال ہونے پر گیڈر بھبکی دی ہے کہ پاکستان نے دراندازی جاری رکھی تو اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بنگلہ دیش جیسی صورتحال پیدا کررہا ہے اور 71 کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے کشمیر میں پراکسی جنگ لڑرہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کو کشمیر میں الجھا کر رکھنا ہے، لیکن بھارتی ریاست اور فوج اتنی مضبوط ہے کہ کشمیر پر کنٹرول برقرار رکھ سکتی ہے۔جنرل بپن راوت نے بڑھک ماری کہ کوئی بھی ملک کشمیر کو طاقت یا کسی اور طریقے سے بھارت سے نہیں چھین سکتا، اگر پاکستان سرحد پار دراندازی کرتا رہا تو اسے خود نقصان پہنچے گا اور بھارتی فوج اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھاسکتی ہے۔بھارتی آرمی چیف نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل جموں کشمیر میں عدم استحکام اور اس پر قبضے کی کوشش کررہا ہے، 71 کی جنگ اور بنگلہ دیش بننے کے بعد ان کوششوں میں تیزی آگئی ہے، تاہم وہ ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا۔بھارتی آرمی چیف نے نہتے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج پر پتھراؤ کرنے والے کشمیری بھی دہشت گرد ہیں اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More