طلبی پر وزیر اعلی سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔چیف جسٹس سے ملاقات

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر/ایجنسیاں ) جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کی جانب سے طلب کیے جانے پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ گزشتہ روز سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔انہوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی شکایات پر تبادلہ خیال کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ریکارڈ فراہمی کیلئے وقت درکار ہے ، ایسے نہیں ہوتا کہ بٹن دباؤ اور سارا ریکارڈ مل جائے۔ جے آئی ٹی نے محکمہ آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ سے 2 روز میں اکاؤنٹس اور ٹھیکوں کی تفصیلات مانگی تھیں تاہم اتنے کم وقت میں اتنا سارا ڈیٹا کیسے دیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی شکایات پر بات ہوئی، اپنے مسائل سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا، معلومات دینا اداروں کا کام ہے، وزیراعلیٰ کا نہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے سپریم کورٹ کے باہر مظاہرین سے بھی ملاقات کی، مسائل سنے اور تدارک کے احکامات جاری کئے۔اور افسران سے رپورٹ طلب کرلی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More