تحریک آزادی کشمیر کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔ صدر ۔وزیراعظم

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو جبر اور فوجی طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا ۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جابرانہ تسلط کے 71 برس مکمل ہونے پر یوم سیاہ پر جاری اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں صدراور وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے71برس قبل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر میں اپنی فوجیں داخل کرکے غاصبانہ قبضہ کیا اور کشمیریوں پر بہیمانہ مظالم کئے جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جبکہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کے حق استصواب رائے کا فیصلہ دے چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ بھارت کی غاصبانہ و ظالمانہ پالیسیوں کا اعتراف اور پاکستانی موقف کی تائید ہے ۔پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ کی سفارشات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کشمیریوں کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More