چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کو شرمندگی کا سامنا

0

کراچی(امت نیوز )ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس ہوٹل انتظامیہ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔اومان کے شہر مسقط میں فور اسٹار ہوٹل میں 28 ہزار ڈالر کی تاحال ادائیگی نہ کرنے پر قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، ہوٹل انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پیسے نہیں دیں گے تو پاسپورٹس بھی واپس نہیں کریں گے۔قومی ٹیم کی ہوٹل میں 28 اکتوبر تک بکنگ ہے، ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بار بار یاد دہانی کے باوجود ابھی تک پی ایچ ایف کی جانب سے یہ معاملہ حل نہیں کیا گیا، جس سے کھلاڑی بھی پریشان ہیں اور وہاں پر پاکستان کی بدنامی الگ ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے ہوٹل منتظمین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایچ ایف کے آفیشلز مسقط پہنچ رہے ہیں وہ پیسے ساتھ لارہے ہیں اور آپ کو ادائیگی کردی جائے گی، لیکن پی ایچ ایف آفیشلز بھی خالی ہاتھ وہاں پہنچے ہیں، آج ہفتے تک اگر ہوٹل بلز کلیئر نہیں ہوئے تو پھر معاملہ پولیس تک جاسکتا ہے۔دوسری طرف پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام خود فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More