تیل سے متاثرہ ساحلی آبادیوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مبارک ولیج کے ساحل پر آنے والے تیل کے فضلے نے ارگرد کی آبادیوں کے رہائشیوں کو وبائی امراض میں مبتلاکر دیا ہے اور ابھی تک سرکاری میڈیکل ٹیمیں نہیں پہنچ پائی ہیں ۔تیل کے فضلے سے مبارک ولیج اور دیگر ساحلی آبادیوں کے مکینوں خاص کر بچوں کو پاؤں میں دانے نکلنے شروع ہو گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ خارش،آنکھوں میں سوزش اور جسم میں سوجن بھی پھیل رہی ہے،پیٹ درد اور سانس لینے میں دشواری کا بھی مکینوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اہل علاقہ کا ’’امت‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ تکلیف دینے اور ہمارا کاروبار متاثر کرنے میں بائیکوآئل ریفائنری ملوث ہے اور تیل کا فضلہ بائیکو آئل ریفائنری کے ٹینک صاف کرکے سمندر میں پھینکا گیا ہے۔اگر جلد اس معاملے کا کھوج لگا کراصل ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کی گئی تو مبارک ولیج کے باسی سی ایم ہاؤس اور بائیکو آئل ریفائنری کے سامنے احتجاج اور بھوک ہڑتال کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More