حج اخراجات میں 50ہزارروپے تک اضافے کاخدشہ
اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک) ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث آئندہ برس حج اخراجات میں فی عازم 40 سے 50 ہزار روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی پر غور شروع کردیا ہے جس کے تحت آئندہ 5سال کے لیے یکساں حج پالیسی بنائی جائے گی واضح رہے کہ رواں برس سرکاری پالیسی کے تحت حج اخراجات 2 لاکھ 70ہزار سے 80ہزار کے درمیان تھے تاہم قربانی کی رقم الگ ادا کرنا تھی۔