اسپیکرہائوس پنجاب میں پراسرارآتشزدگی سے لاکھوں مالیتی سامان خاکستر

0

لاہور(ایجنسیاں)اسپیکر ہاؤس پنجاب میں پر اسرار آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، آگ لگنے سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ،ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ایک گھنٹہ جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے فرانزک ماہرین کی ٹیم نے متاثرہ عمارت کا دورہ کیا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ16اگست کو نئے اسپیکر کا انتخاب ہونے کے باوجود اسپیکر ہاؤس تاحال سابق اسپیکر رانا محمد اقبال کی تحویل میں ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت سپیکر ہاؤ س پنجاب میں پراسرار آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں چھتوں اور دیواروں کے ساتھ سارا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیاجس میں12صوفے ،32پردے 18کرسیاں اورتین بیڈ مع میٹرس شامل تھے۔ چیف سیکیورٹی افسر کی درخواست پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم رپورٹ میں ریکارڈ جلنے کا کوئی ذکر نہیں ۔آگ لگنے کی اطلاع صبح11 بجکر 40 منٹ پر دی گئی تھی ، جس پر ریسکیو نے 20منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے اسپیکر ہاؤس کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے فرانزک ماہرین کی ٹیمیں بھی اسپیکر ہاؤس پہنچ گئیں ۔ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر کے زیر استعمال رہائشگاہ کی بجلی کا بل بھی 15لاکھ واجب الادا ہے اور انہوں نے سرکاری گاڑی بھی 2 روز قبل واپس کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More