صدر عارف علوی استنبول پہنچ گئے- ڈپٹی گورنر نےاستقبال کیا
استنبول (این این آئی)صدر ڈاکٹر عارف علوی تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے۔ استنبول ایئر پورٹ پر ڈپٹی گورنر استنبول، پاکستان کے سفیر سائرش اعجاز قاضی اور اعلی حکام نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (آج) پیر کو استنبول کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔