پولیس کو سیاست سے پاک کرنے والوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں- مشیر اطلاعات

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پولیس کو سیاست سے پاک کرنے والوں نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔آئی جی پنجاب کے بعد آئی جی اسلام آبادبدلنے کی خبر عمران خان کے جھوٹے دعوئوں پر طمانچہ ہے۔ وزیراعظم کے حواری پولیس کو پی ٹی آئی کا ونگ بنانا چاہتے ہیں۔افسران کی تبدیلی مسئلہ نہیں،سیاسی مداخلت پر اعتراض ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کل تک جو دعوے کرے رہے تھے ایک ایک کر کے سب جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ عمران خان کے حواری پولیس کو پی ٹی آئی کا ونگ بنانا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ تبدیلی اگر دیکھنے کو ملی ہے تو وہ صرف اشیائے ضرورت کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں ہیں۔مشرف کے حواری خاک تبدیلی لائیں گے۔ دوسری جانب چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ نیازی اینڈ کمپنی کے تبدیلی کے دعوے بے نقاب ہورہے ہیں، وزیرکا فون سننے میں تاخیر پر آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ حیران کن ہے۔وفاقی وزیرپولیس کواپنے ذاتی جھگڑے میں استعمال کرنا چاہتے تھے،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیرکے غیرقانونی حکم کی تعمیل نہیں کی،انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کوسزا دیکربیوروکریسی کوپیغام دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More