مصری بندرگاہ پر تجارتی بحریہ کے6پاکستانی اہلکار پھنس گئے

0

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی بندرگاہ صفا پرتجارتی بحریہ(مرچنٹ نیوی) کے 6 پاکستانی اہلکار پھنس کر رہ گئے ، 2 ماہ سے ان کی تنخواہیں بند ہیں اور پاکستانی سفارت خانہ بھی انہیں ٹال رہا ہے ۔سی مین ضیا نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ 6 ماہ قبل بحری جہاز پر پاکستان سے روانہ ہوئے تھے ، ہمیں پاک انٹرنیشنل شپنگ کی طرف سے مصربھیجا گیا ، جہاز بندرگاہ صفا پر لنگر انداز ہے۔ بحری جہاز کے مالک اور مصری بحریہ کے درمیان محصولات کا تنازع ہے ،پاکستان سے روانگی کے وقت پاکستانی عملہ مقدمے سے لاعلم تھا ۔پاکستانی سی مین نے یہ بھی بتایا کہ ہماری تنخواہ دو ماہ سے بند ہے ،کھانے پینے کی اشیا ختم ہورہی ہیں ،اب کمپنی اور ایجنٹ دونوں رابطہ نہیں کررہے ہیں،6 پاکستانیوں میں سے 2 کا تعلق سوات اور 4 کا کراچی سے ہے ۔سی مین ضیا نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ بھی ہمیں ٹال رہا ہے ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری پاکستان واپسی کے فی الفور انتظامات کئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More