اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے- شاہ محمود قریشی

0

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کاایجنڈا سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر خارجہ اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اے پی سی بامقصد ہونی چاہیے نہ کہ اپنے بچاؤ کیلئے بلائی جائے۔کسی فرد کی خواہش پر کوئی گرفتاری ہوئی نہ کی۔زرداری صاحب بہتر جانتے ہیں کہ احتساب کے ادارے کسی حکومت کے تابع نہیں اور یہ بات زرداری صاحب بھی بہت بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔سندھ میں گورنر راج کی باتیں من گھڑت ہیں، عوام کو پتہ ہے کہ ان کے مسائل کا ذمہ دار کون ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ضرورت ہے، انکار نہیں کیا جا سکتا۔اس کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More