پاکستان اوربھارت ہاکی کے مشترکہ ایشیائی چیمپئن قرار

0

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اوربھارت میں ایشیائی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپین قرار دیدیا گیا ۔بھارت اس ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہا تھا۔ بھارت اور پاکستان دونوں نے یہ ایونٹ دو ،دو بار جیتا ۔ بھارت نے 2011 اور 2016 میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹلز جیتے جبکہ پاکستان 2012 اور 2013 میں چیمپئن بنا۔ادھرجاپان نے ملائشیا کو دوتین سے ہرا کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائشیا کی ٹیم نے مسلسل پانچویں بار تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More