وفاقی وزرا کے بعدسرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے وفاقی وزراء کے بعد سرکاری افسران کے بھی بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی، اجلاس اور کانفرنسز میں متعلقہ سفارت خانے کے اہلکار شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک اجلاس اور کانفرنسز میں افسران کے جانے اور ان کے دوروں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا، وفاقی وزراء کے بعد اب سرکاری افسران کے بھی بیرون ملک دوروں کے مزے ختم ہوگئے۔حکومت نے وفاقی وزارتوں کے حکام پر معاہدوں کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی، حکم نامے کے مطابق سرکاری حکام اپنی مرضی سے بیرون ملک دوروں کے دعوت نامے قبول نہیں کریں گے۔بیرون ملک دوروں سے قبل وزیراعظم آفس اور دفترخارجہ کو تفصیلات سے آگاہ کرنا ہوگا۔ بیرون ملک اجلاس اور کانفرنسز میں متعلقہ سفارت خانے کے اہلکار شرکت کریں گے، سرکاری افسران، حکام بیرون ملک کے بجائے سفارت خانوں کو بریف بھیجیں گے۔اس کے علاوہ وزارتوں، ڈویژنز کےحکام بریفنگ کیلئے مطلوبہ مواد بروقت فراہم کریں گے، وزارتوں اور ڈویژنز کو وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور بیرون ملک تعینات سفیروں کو اہم اختیارات سونپ دیئے گئے۔وزیر اعظم نے بیرون ملک سفیروں کو حکومتی معاہدوں پر دستخط کا اختیار دے دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More