پاکستان جونیئر فٹبال ٹیم کا بڑا کارنامہ
کھٹمنڈو(امت نیوز) پاکستانی ٹیم بھوٹان کو ہرا کر ساف انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئی، گرین شرٹس نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے لاسٹ فور میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، معین احمد نے 2 گولز کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، مدثر نذر اور افتخار احمد نے ایک، ایک گول کیا، پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو زیر کر کے ایونٹ کا جاندار انداز سے آغاز کیا تھا۔گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بھوٹان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا، میچ کے 20ویں منٹس میں مدثر نے گول کر کے پاکستان کو بھوٹان کے خلاف برتری دلائی، تین منٹس بعد افتخار احمد نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔