کرکٹ کمیٹی ممبران کو فی اجلاس 55 ہزار ملیں گے
لاہور(امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی کرکٹ کمیٹی کے ارکان کو ہراجلاس میں شرکت کرنے پر 55 ہزار روپے ملیں گے جبکہ دیگر مراعات اس کے علاوہ ہوں گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان، وسیم اکرم، مصباح الحق اور ویمن ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز ایک اجلاس میں شرکت کرنے پر50 ہزار روپے کے خصوصی الاونس کو پانے کے اہل ہوں گے، 50 ہزار فی اجلاس فیس کے ساتھ 5 ہزار روپے ڈیلی الاوٴنس، فائیواسٹار ہوٹل میں قیام ، ایئرٹکٹ اور ٹرانسپورٹ بھی ان کی مراعات میں شامل ہیں۔پی سی بی کے سربراہ احسان مانی اورچیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے پریس کانفرنس میں یہ واضح کیا تھا کہ ان کی باقاعدہ کوئی تنخواہ نہیں ہوگی تاہم معمولی الاوٴنسرضرور ان کو دیے جائیں گے۔سابق ٹیسٹ اوپنر کی سربراہی میں کام کرنیوالی اس کمیٹی کویہ اختیار ہوگا کہ وہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں، اپنا اجلاس طلب کرسکتے ہیں، اجلاس طلبی کیلیے کمیٹی ممبران کی دستیابی کوسامنے رکھا جائیگا۔سال میں یہ کمیٹی کم از کم تین بار سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مشاورت کریگی، جس میں ٹیم کی کارکردگی اورکھلاڑیوں کی پرفارمنس پر تبادلہ خیال ہوگا، اسی طرح ٹیم انتظامیہ کے ساتھ سال میں اتنی ہی بار ان کا سیشن ہوگا، اس کمیٹی کے ذمہ کرکٹ کرپشن کی روک تھام کے اقدامات سمیت وہ تمام شعبہ جات ہیں۔