میئرکراچی نے شہر میں 10ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر کی زیر صدارت سٹی کونسل میں اہم اجلاس ہوا، جس میں شہر میں 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا، اجلاس میں 12قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ اجلاس سے خطاب میں میئر کا کہنا تھا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے 10ارب ملے ہیں، جن سے سخی حسن، فائیواسٹار اور کے ڈی اے چورنگی پر فلائی اوورز کی تعمیر سمیت منگھوپیر اور نشتر روڈ کی تعمیر نو شامل ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کیلئے2ارب کا ضروری سامان بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے مارچ 2019میں مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مججھے 2 کروڑ سے زائد کوئی بھی کام خود کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس موقع پر پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عوام کو جیل بھیجنے کیخلاف، پیٹرول پمپس کو بغیر ہیلمنٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کا پابند بنانے، کے ایم سی میں ریزوسیٹس پر منتخب لیبر، یوتھ، خواتین اور کونسلرز کو اعزازیہ دینے، بدھنی گوٹھ اور شیر محمد ولیج نالہ کی صفائی، پاکستان شپ اونرز کالج کی حالت زار بہتر بنانا، کچھ یوسیز کو واٹر بورڈ کے زیر انتظام لانا، فلور مل و گھی ملز مالکان کو آٹے اور گھی میں آئرن کی مقدار ملانے کا پابند بنانا، بلدیہ عظمیٰ حدود میں واقع 35بڑے نالوں کی صفائی اور مرمت کے معاہدات کی توثیق کی قردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی اراکین کو حزب اقتدار کی سیٹیں جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس سے خطاب میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی نے کہا کہ کراچی کیلئے جاری رقم شہر پر ہی خرچ ہورہی ہے، میئر نے اپنے کاموں سے ثابت کردیا ہے کہ وہ پورے شہر کے میئر ہیں۔اپوزیشن رہنماکرم اللہ وقاصی نے کہا کہ سٹی کونسل میں قراردادوں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کراچی میں 90فیصد بڑی گاڑی مالکان کے پاس لائسنس نہیں ہیں۔ اجلاس سے امان آفریدی، حنیف سورتی، جنید مکاتی، حسین چانڈیا، ناہید فاطمہ، زونا نقوی، صاحب جسکانی، اکبر ہاشمی، تاج الدین صدیقی، پیر عبدالصمد، شازیہ منظور مغل، فریدہ عنبرین ، تنویر خان جدون اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More