پبی میں ڈاکو بنک سے 1 کروڑ لوٹ کر فرار
نوشہرہ (نمائندہ امت) نوشہرہ کے علاقے پبی میں نجی بنک میں ڈکیتی کی سنگین واردات ڈاکوؤں بینک سے ایک کروڑ سے زائد رقم اور کمپیوٹر ساتھ لے اڑے مزاحمت پر بینک کے گارڈ کو شدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق پیر کے دن 2 بج کر 30 منٹ پر مسلم کمرشل بنک میں چار مسلح ڈاکو داخل ہو ئے بینک کے گارڈ گل بادشاہ نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اسلحہ سے گارڈ کو شدید زخمی کر دیا ڈاکوؤں نے بینک کے عملہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ سے زائد رقم اور بینک کا کمپیوٹر ساتھ لے گئے ڈاکو مو ٹر کار میں سوار ہو کر پشاور کی طرف فرار ہو گئے پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی آئے روز چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تاہم پولیس سراغ لگانے میں کامیاب دکھائی دے رہی ہے ۔پبی نمائندہ امت کے مطابق پبی بازار میں دن 2بجکر30منٹ پر چار مسلح ڈاکو مسلم کمر شل بنک پبی میں داخل ہو ئے اور پستول نکال کر اسلحہ کے نوک پر تمام ملا زمین کو ایک کمرے میں یر غمال بنا کر کیش سے ایک کروڑ سے زائد روپے لو ٹ لے مزاحمت کر نے پر ڈا کوؤں نے بنک کے سیکورٹی گارڈ گل باد شاہ کے سر پر پستول سے کئی وار کر کے شد ید زخمی کر دیا ڈاکو غلطی سے ڈی وی آر کی جگہ اپنے ساتھ بنک کمپوٹر سسٹم لے گئے اور بنک کے با ہر کھڑے لو گوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکوؤں ایک موٹر کار اور ایک موٹر سا ئیکل میں پشاور کی طرف فرار ہوئے ڈاکوچھ تھے ڈاکے کی اطلاع ملتی ہی ایس ایچ او پبی حنیف خان اور ڈی ایس پی پبی لقمان خان مو قع پر پہنچے اور شوا ہد اکٹھے کئے اور جگہ جگہ نا کہ بندی کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کی پو لیس نے بنک سے سی نسی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر سے ڈاکوؤں کی ریکار ڈنگ لیکر اس کی شنا خت کے لئے سا ئنسی بنیادوں پر کام شروع کیا۔