گوادر براعظموں کے درمیان بڑی آبی-زمینی گزر گاہ بننے جارہاہے- سنجرانی

0

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) قائم قا م صدر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر براعظموں کے درمیان ایک بڑی آبی اور زمینی گزر گاہ بننے جارہاہے، جو مختلف ممالک کی معیشت کیلئے تجارتی و اقتصادی مواقع پیدا کرے گی۔- ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاسی امور اور تشکیل ایشیائی پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی پارلیمانی نمائندوں پر مشتمل یہ فورم سے مثبت سیاست اور جدید رجحانات سے متعلق رہنمائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کومستحکم کرنے کیلئے وفاقی و صوبائی تعاون بڑھانا ہماری ترجیح ہے، مستقبل قریب میں پاکستان مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کی منڈیوں کو آپس میں ملانے کے قابل ہو گا۔ انہوں نے اے پی اے ممالک پرزور دیا کہ وہ معاشی، معاشرتی اور ثقافتی طور پر مربوط ایشیا کے قیام کیلئے پاکستان کا ساتھ دیں اور اس کا حصہ بنیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انتہا پسندی خطے اور دنیا کیلئے خطرہ ہے، جس کی بڑی وجہ غربت و جہالت ہے۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلوچستان اور گوادر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ گوادر سے خطے کی خوشحالی کا دروازہ کھلتا ہے۔ گورنر بلوچستان امان یاسین زئی نے ایشیائی عوام کیلئے گوادر کی بدولت عالمی منڈیوں اور ایشیائی ممالک کے کاروباری مراکز تک رسائی ممکن ہوگی۔اجلاس میں تھائی لینڈ، شام، انڈونیشیا، اردن، ، افغانستان، نیپال، سعودی عرب، بحرین، روس، بھوٹان، ایران، لبنان، قطر، ترکی اور امارات سمیت 23ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More