صدر اور لیاری کی مزید 4 عمارتیں مخدوش- ناقابل استعمال قرار
کراچی (بزنس رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے شہر کی 4 عمارتوں کو خطرناک اور ناقابل استعمال قراردے دیا، جس کے بعد شہر میں خطرناک عمارتوں کی تعداد 358 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی نے جس 4عمارتوں کو خطرناک قراردیا ہے۔ ان میں صدر ٹائون پلاٹ نمبر 1714، جناح آباد صادق وہاب روڈ، پرانا حاجی کیمپ کی چھٹی منزل پرتی آرگارڈ سے تعمیر 2 فلیٹس نمبر601 اور 602 مخدوش اور ناقابل استعمال قراردیا ہے، جبکہ اس عمارت کی دیگر 5منزلوں سے متعلق ان کے معائنے کے حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ جبکہ ایک اور پلاٹ نمبر 12/2 رامسوامی کوارٹر زیر واقع گرائونڈ پلس4منزلہ عمارت اور لیاری میں پلاٹ نمبر12/44 اسٹریٹ نمبر9 بلاک سی میں گرائونڈ پلس5 اور عارضی چھٹی منزل اور لیاری نیا آباد میں طیتی ہوٹل کی عمارت بھی شامل ہے۔ ایس بی سی اے نے مذکورہ عمارت کے مکینوں و قابضین کو انتباہ کیا ہے کہ وہ عمارتیں خالی کردیں۔