نواز کے وکلا کامتنازع انٹرویوپر فواد کیخلاف قانونی کارروائی نہ کرنےکافیصلہ
اسلام آباد(نمائندہ امت)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے متنازع ٹی وی انٹرویو پر نواز شریف کے وکلا نے فواد چوہدری کےخلاف قانونی کارروائی کا ارادہ ترک کردیا۔ میاں نوازشریف کےوکلا نےفوادچوہدری کےخلاف کوئی درخواست نہ دینےکافیصلہ کیا ہےاورکہاہےکہ توجہ صرف اپنےکیس پر رکھنا چاہتے ہیں۔ عدالت نےگزشتہ سماعت پروکلا کو باقاعدہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی،وکلا نےفواد چوہدری کےبیان کو عدالتی کارروائی پراثر اندازہونے کی کوشش قراردیا تھا۔واضح رہےکہ وزیراطلاعات نےکہاتھاکہ نوازشریف 100 فیصد دوبار ہ جیل جائیں گے۔