صدر عارف علوی ۔کرغز ہم منصب کادوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق

0

استنبول (اے پی پی) کرغزستان کے صدر سورنبے جین بیکوف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مابین پیر کو ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماوٴں کی جانب سے باہمی رابطوں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے دوران تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجیٍ، دفاع اور پارلیمانی تبادلوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماوٴں نے عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار میں اضافے پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More